نئے ہیڈ کوچ کا ٹائم فریم دینے سے گریز

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے تاہم وہ ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیم کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ غلطیوں سے سیکھ کر پاکستانی بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔

مکی آرتھر نے بتایا کہ ان کی  انضمام الحق اور پی سی بی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،وہ کوچ، کپتان، سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ہمیں طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: