عید کیلئے نئے نوٹوں کی بکنگ

عید کے لئے نئے نوٹوں کی فراہمی کے لئے سٹیٹ بینک رمضان المبارک کے آغاز میں ہی سرگرم ہوگیا ہے، پہلے روزے سے ہی کڑکڑاتے نوٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔
نئے نوٹوں کیلئے 8877 پر اپنا شناختی کارڈ نمبراور برانچ کوڈ بھیجنا پڑے گا۔ جوابی ایس ایم ایس آنے پر اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بینک برانچ سے پرانے نوٹوں کے بدلے نئے نوٹوں کی گڈی لی جا سکتی ہے۔
ایک شخص کو دس روپے کی دو اور بیس روپے کی ایک گڈی ملے گی، اس کے ساتھ دستیاب ہوئے تو پچاس اورسو کی گڈی بھی لی جاسکتی ہے۔
سٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ نئے نوٹ زائد قیمت پر بیچنا جرم ہے، سٹیٹ بینک نے عملے کو وارننگ بھی جاری کردی ہے کہ اس میں بینک کا عملہ ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنی قریبی برانچ کا کوڈ جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
List-E-braFreshNotesIssuanceRamzan-2016

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: