نصف سے زائد عالمی آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے دور

ورلڈ بینک کے مطابق آج نو ارب آلات انٹرنیٹ سے منسلک ہیں مگر دنیا کی نصف سے زائد آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے کٹی ہوئی ہے۔

no internet 2

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے مربوط ہونا آبادی کے ایک بڑے حصے کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

لیکن امریکہ میں قائم ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ اور سسکو کے چیف سٹریٹیجی آفیسر ہلٹن رومنسکی نے کہا کہ اب بھی دنیا کے بعض حصے انٹرنیٹ سے مربوط نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو دوردراز ترقی پذیر علاقوں میں لانے کے لیے اور ترقی کو متحرک کرنے کے لیے نجی اور سرکاری شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب آنا ہو گا۔

no internet

’’کوئی بھی ملک جو سرمایہ کاری چاہتا ہے اور روزگار پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کا مقام بننا چاہتا ہے اس کے لیے پہلی درکار چیز انٹرنیٹ ہے

ماہرین متفق ہیں کہ اگر ٹیکنالوجی کی تعلیم کو درست پالیسیوں سے جوڑا جائے تو کسی بھی ملک میں مثبت تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔

x

Check Also

گوگل نے ڈیٹا کے بچت کی ایپ ڈیٹا لی متعارف کرادی

گوگل نے ڈیٹا کے بچت کی ایپ ڈیٹا لی متعارف کرادی

گوگل نے اسمارٹ اور سادہ اینڈرائیڈ ایپ ڈیٹا لی Datally متعارف کرائی ہے جو اسمارٹ ...