بحر اوقیانوس میں انٹرنیٹ کیبل بچھائی جائے گی

6,600 کلومیٹر طویل ’مریا‘ نامی کیبل امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاست ورجینیا کو سپین کے ساحلی شہر بلباؤ سے منسلک کرے گی۔

fiber 2

مائیکروسافٹ کارپوریشن اور فیس بک انکارپوریٹڈ نے تیز رفتار آن لائن اور کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے بحر اوقیانوس کی تہہ میں ایک کیبل بچھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مائیکروسافٹ اور فیس بک نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6,600 کلومیٹر طویل ’مریا‘ نامی کیبل امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاست ورجینیا کو سپین کے ساحلی شہر بلباؤ سے منسلک کرے گی۔ اسپین سے یہ کیبل افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے دیگر حصوں میں موجود انٹرنیٹ تنصیبات کو آپس میں منسلک کرے گی۔

کیبل کی تعمیر اگست میں شروع ہو گی اور اکتوبر 2017 تک ختم ہو جائے گی۔ یہ کیبل ایک سیکنڈ میں 160 ٹیرابِٹ ڈیٹا لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو امریکہ کے ہوم انٹرنیٹ کنکشن سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا زیادہ استعداد ہے۔

دو سال قبل گوگل نے بھی پانچ ایشیائی کمپنیوں کے ساتھ امریکہ اور جاپان کو منسلک کرنے کے لیے بحرالکاہل کی تہہ میں کیبل بچھانے کے ایسے ہی ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

x

Check Also

خراٹوں کو روکنے والی جدید ڈیوائس تیار

سوتے ہوئے خراٹے مارنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو آپ کو نیند کی کمی کا ...

جیکٹ پہنیں اورفون چارج کریں

اب اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ امریکی ...

موبائل کو دیکھنے والے انوکھا چشمہ

پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے ...

%d bloggers like this: