اقتصادی بحران: کینسر سے لاکھوں اموات ہوسکتی ہیں : رپورٹ

اس رپورٹ مطابق بے روزگار ی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ اور اس کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولتوں کے مصارف میں کمی کی وجہ سے سرطان کے سبب ہونی والے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

2008 کے معاشی بحران کی وجہ سے سرطان کے مرض کے باعث تقریباً پانچ لاکھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہوں گے۔

طبی رسالے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے روزگاری کی وجہ سے آسانی سے تشخیص ہونے والے مردوں میں پروسٹیٹ کے سرطان، خواتین میں چھاتی کے سرطان اور مرد و خواتین کے لیے آنت کے سرطان کا علاج کروانا مشکل ہو گیا۔

“اگر صحت کے نظام کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تو اس صورت حال میں اقتصادی ماحول اور بے روزگاری کے باوجود یہ ضروری ہے کہ مریضوں کے لیے صحت کی مناسب سہولتیں میسر ہوں”۔

رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے سرطان سے ہونے والی اموات میں اس وقت کمی واقع ہو جاتی ہے جب سب کی صحت کی سہولتوں تک رسائی ہوتی ہے۔

x

Check Also

ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار

ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار

ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ایپل نے ...