یاسر شاہ کی نظر تیز ترین 200 وکٹوں کے ریکارڈ پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے پر جمالی ہیں۔

قومی لیگ اسپنر کہتے ہیں کہ اگلے 7 ٹیسٹ میچز میں 35 وکٹیں لے کر وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یاسر شاہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی فارمیٹ ہو، وہ پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لیں۔

28ٹیسٹ میں 165 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ وہ اب کلیری گریمیٹ کا تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

31 سالہ اسپنر کا کہنا تھا کہ صوابی میں وسائل کم ہونے کی وجہ سے وہ فٹنس پر کام نہیں کرسکے تھے، لیکن اب انہوں نے طے شدہ معیار کے مطابق فٹنس حاصل کرلی ہے ۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاک بھار ت میچز ہوں اور وہ ویرات کوہلی کو بولنگ کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: