خیبرپختونخوا کی ڈی این اے لیبارٹری غیرفعال

دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبر پختونخوا کی ڈی این اے لیبارٹری تاحال غیر فعال ہے ۔

ذرائع کے مطابق 4 برس پہلے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی خیبر میڈیکل کالج کی لیبارٹری اب تک فعال نہ ہوسکی ۔

ذرائع کے مطابق لیبارٹری میں ماہرین موجود ہیں لیکن  ڈی این اے ٹیسٹنگ کٹس میسر نہیں ، جس کی وجہ سے کئی اہم کیسز پر تفتیشی عمل التوا کا شکار ہے ۔

لیبارٹری ذرائع کے مطابق لیٹر آف کریڈٹ نہ ہونےکی وجہ سےڈی این اے کٹس درآمد کرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے زرعت ڈائریکٹویٹ پر ہونے والے حالیہ حملے کے دہشت گردوں کے جسمانی نمونے ڈی این اے کے لیے لاہور بھیج دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: