گوگل نے ڈیٹا کے بچت کی ایپ ڈیٹا لی متعارف کرادی

گوگل نے اسمارٹ اور سادہ اینڈرائیڈ ایپ ڈیٹا لی Datally متعارف کرائی ہے جو اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو موبائل ڈیٹا سمجھنے، کنٹرول اور اس کی بچت میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ڈیٹا لی اینڈرائیڈ 5اعشاریہ 0 لالی پاپ اور اس کے بعدکے ورژن پرچلنے والے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں گوگل پلے اسٹورز پر دستیاب ہے۔

ڈیٹا لی دنیا بھر میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوںکے اہم مسئلے یعنی ڈیٹا کے استعمال کو آسان بناتی ہے۔

گوگل نے دنیا بھر میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی جامع تحقیق کے بعددریافت کیا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بہت سے لوگوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ڈیٹا کا ختم ہو نا ہے، یہ خصوصی طور پر آن لائن ہونے والی اس نئی نسل کاشدید مسئلہ ہے جنہیں نیکسٹ بلین یوزرز (Next Billion Users) کہا جاتا ہے۔

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے یہ افراد نہ صرف ڈیٹا کے بیلنس کے بارے میں مسلسل فکر مندرہتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی نہیں سمجھ پاتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا کہاںاور کیسے استعمال ہو رہا ہے اور نہ ہی وہ ان ایپس کے لیے ڈیٹا کی ایلوکیشن پر اپنا کنٹرول رکھ سکتے ہیں جن کی انہیں واقعی ضرورت تو ہے لیکن سمجھ نہیں۔

ڈیٹالی اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو درجہ ذیل چار اہم فیچرز کے ذریعے بااختیار بناتی ہے:

ڈیٹا سیورData Saver

ایپس بیک گراؤنڈمیں اپ ڈیٹنگ اور معلومات کے لیے اکثر وبیشتر ڈیٹا استعمال کرتی ہیں DatallyکاData Saver فیچر استعمال کرنے والوں کوتمام ایپس پر الگ الگ کنٹرول فراہم کرتا ہے تاکہ ڈیٹا صرف ان ایپس کے لیے استعمال کیا جا سکے جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہے، ایپ کو ٹیسٹ کرنے والے افراد نے اس کی مدد سے موبائل ڈیٹا پر 30فیصد تک بچت کی جس کا انحصار ان کے روزانہ کے استعمال پر تھا۔

ڈیٹا سیور ڈبل Data Saver Double

جب Data Saver کے فیچر کو آن کیا جائے گا تو Datally کا Data Saver bubble اس وقت ظاہر ہوگا جب یوزر کسی ایسی ایپ کو چلائے گا جسے ڈیٹا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔

جب کبھی وہ ایپ ڈیٹا استعمال کرتی ہے، Data Saver bubbleڈیٹا کے استعمال کی موجود شرح بتاتا ہے جس کے بعد اگر معاملات کنٹرول سے باہر ہونے لگیں تو یوزر اس ایپ کے لیے ڈیٹا کا استعمال بلاک کر سکتا ہے، Data Saver bubble موبائل ڈیٹا کے لیے اسپیڈو میٹر کی مانند ہے۔

پرسنلائز الرٹسPersonalzied alerts

جب ایپس بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے لگتی ہیں ، Datally یوزرز کو الرٹس بھیجتی ہے اور انہیں موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر کتنا ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔

وائی فائی فائنڈرWi-Fi Finder

ایسے مواقع بھی آتے ہیںجب یوزر اپنے موبائل پلانز میں دستیاب ڈیٹا سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرنا چاہتے ہیں مثلاً جب وہHD موویز دیکھنا چاہتے ہیں،پبلک Wi-Fi ہائی بینڈوتھ کنیکٹیوٹی کے لیے ایک اہم access point ہوتا ہے ، لہٰذا Datally کا Find Wi-Fi فیچر Datally کمیونٹی کے ریٹ کیے ہوئے قریبی دستیاب نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، ایک مرتبہ connect ہو جانے کے بعد استعمال کنندہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر Wi-Fi نیٹ ورکس کی ریٹنگ خود بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: