ایران میں ایڈز کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے

یہ ایک بڑے اسلامی ملک کے دارلخلافہ میں ایک ایسے علاقے کا منظر ہے جہاں نشے کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کی بہتات ہے۔ ماہر نفسیات عاطفہ عظیمی ایک پریشان حال نوجوان کے خون کا سیمپل لے رہی ہیں۔ ان کے قریب لگے ایک بورڈ پر تحریر ہے کہ یہاں ایڈز کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور اس بیماری کے متعلق مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ تشویشناک منظر ایران کے دارلحکومت تہران کا ہے جہاں، ایک عالمی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق، نوجوانوں میں ایڈز کا پھیلاﺅ تیزی سے ہو رہا ہے۔
ا س صورتحال نے ایران جیسے ملک کے لئے اہم سوالات کھڑے کردئیے ہیں، جہاں شادی کے بغیر جنسی تعلق سنگین جرم قرار دیا جاتا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر اب محفوظ جنسی تعلقات، جنسی تعلیم اور ایڈز کے ٹیسٹ کی عام فراہمی کے متعلق بھی بات کی جانے لگی ہے۔

اے پی نیوز کے مطابق حکومت کے اپنے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ایران کی 8کروڑ آبادی میں سے تقریباً 66 ہزار افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں ، اور ان میں سے 30ہزار سے زائد کو اپنی بیماری کی حقیقت کے بارے میں درست طور پر معلوم نہیں ہے۔ ایران میں ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی 50 فیصد سے زائد تعداد کی عمر 21 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ان میں سے بیشتر غیر محفوظ جنسی تعلقات کی وجہ سے اس جان لیوا وائرس کا نشانہ بنے ہیں، یعنی بیماری کا پھیلاﺅ صرف منشیات کے لئے استعمال ہونے والی سرنج سے ہی نہیں بلکہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کی وجہ سے بھی ہو رہا ہے۔

تہران آزاد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مہدی لبیبی نے ایک اور پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران میں 60فیصد طلاقوں کی وجہ جنسی عدم اطمینان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایسے غیر مطمئن افراد غیر محفوط تعلقات کی جانب مائل ہوتے ہیں تو ایڈز جیسی بیماری کے پھیلاﺅ کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: