کوہلی کے ڈرنے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے ابتدائی کیریئر میں سابق کپتان ’بشن سنگھ بیدی‘ سے بےحد ڈرتے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب کے دوران ویراٹ کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیریئر کے ابتدا میں بشن سنگھ بیدی سے ڈرتے تھے۔

Virat Kohli_l

تقریب میں بشن سنگھ بیدی کی جانب سے خصوصی ٹرافی وصول کرتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ ’بشن سر سے ٹرافی لینا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس کی اہمیت اور افادیت کامجھے اندازہ نہیں تھا، بیدی سر نے مجھے فٹنس کی تربیت دی، آج میں جو کچھ بھی ہوں اور میری کامیابی کے پیچھےان ہی کا ہاتھ ہے۔‘

کوہلی کے ابتدائی کیریئرمیں بیدی ہمیشہ ان کو فٹ رہنے کے لیے ڈانٹتے تھے ان کی نظر میں کوہلی کرکٹ کی مناسبت سے فٹ نہیں تھے اور ان کوفٹنس کی شدید ضرورت تھی۔

بیدی کی اس ڈانٹ کی وجہ سے وہ ان سے ڈرے ڈرے رہتے تھے تاہم کوہلی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ آج عزت اور شہرت کے جس مقام پر ہیں بیدی کی ڈانٹ کی وجہ سے ہیں۔

Virat Kohli 02_l

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین فیلڈنگ سیکھانے کے لیے کوہلی کو ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔ کوہلی اپنی ٹیم کو بھی اچھی فیلڈنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے مسلسل اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھیں۔

کوہلی کا کہنا ہے کہ ’انہوں نےاس ایسوسی ایشن میں ابتدا سے اب تک مختلف سپر اسٹارز سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آج وہ جن لوگوں کے لیے سپر اسٹار ہیںان کو بھی وہی تربیت دینے کے قائل ہیں۔ ‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: