شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

دو ماہ کی خاموشی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے ایک اوربیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل ایک ہزار کلومیٹر دور بحیرۂ جاپان میں گرا، پیانگ یانگ کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنےو الا میزائل ہے۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے متعلق بریف کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔

امریکا نے ایک ہفتے پہلے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی پشت پناہ ریاست قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: