دھرنا،آپریشن ،مانیٹرنگ کیمرے پراسرار طور پر منقطع

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹر چینج پر 18دنوں سے جاری تحریک لبیک پاکستان کے قبضہ کے خاتمہ کےلئے مقتدر حلقوں نے گرین سگنل دے دیا ہے جس کی روشنی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی طرف سے دھرنا کے منتظمین کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے رات 12بجے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ اس غیر قانونی دھرنے کو ختم کر کے منتشر ہو جائیں وگرنہ نتائج کی تمام تر ذمہ دار ی دھرنا منتظمین اور شرکا پر ہوگی ،ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی سمیت دیگر مشائخ عظام دھرنے کے منتظمین کو دھرنا پرامن طور پر ختم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اپریشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ ہفتہ 25 نومبر کو سورج نکلنے کے ساتھ ہی اسلام آباد پولیس ، فرنٹیئر کانسٹیبلری ، پنجاب پولیس اور رینجرز اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جے پرنسپل روڈ واگزار کروانے کےلئے اپریشن کریں گے ۔ راولپنڈی پولیس نے بھی دھرنا کے شرکا کو راولپنڈی میں داخل ہونے سے روکنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ،حوالاتی ویگنیں اور بسیں منگوا لی گئی ہیں ۔راولپنڈی اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ڈاکٹر اور عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ہولی فیملی ،بے نظیر بھٹو ہسپتال ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اضافی بیڈ بھی لگادیے گئے ہیں ۔علاقے کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ اپریشن کے دوران بھاگنے والے ان کے گھروں میں داخل نہ ہوں ۔دھرنے کی وجہ سے پریشان حال ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چوڑیاں پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ 18دنوں سے وہ ذہنی طور پر ہر وقت اپنے بچوں اور گھر بار کے بارے میں پریشا ن ہیں اگر حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے تو استعفے دے کر گھر چلے جائیں ۔ اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑ یو ں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ کلہاڑیوں اور گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے دھرنے کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ حکومت نے پولیس کو کسی قسم کے واضح احکامات نہیں دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: