ختم نبوت ترمیم، کمیٹی میں کسی نے اختلاف نہ کیا

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے نے ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے اور نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کی ترامیم پر اعتراض نہیں اٹھایا۔
انتخابی اصلاحات کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔
پارلیمنٹ میں پیش کی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی نمائندوں نے مختلف سفارشات پر اعتراضات اٹھائے لیکن ختم نبوت کے حوالے سے ترامیم اور نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔


پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے اپنے اعتراضات میں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے اور پولنگ کے دن ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے سہولیات کے معاملے پر اختلافی نوٹ جمع کرایا۔


ایم کیو ایم پاکستان کے ایس اے اقبال قادری نے اپنے اعتراضات میں امیدواروں کے سیکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم کم کرنے اور امیدواروں کے خرچ کی رقم کو نصف کرنے کے مطالبات کئے۔
تحریک انصاف نے اپنے اعتراضات میں آئندہ انتخابات نئے الیکشن کمیشن کے تحت کرانے کا مطالبہ کیا۔


تحریک انصاف نے نگران حکومت اور بائیومیٹرک تصدیق کے معاملات پر بھی اختلافی نوٹ رپورٹ کا حصہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: