انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف تمام اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور شیخ رشید احمد نے چیلنج کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اپیلوں کی ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔
پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، شیخ رشید اور جمشید دستی سمیت 9 درخواست گزاروں نے الیکشن ایکٹ 2017کو چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں پر اعتراضات لگائے تھے، درخواست گزاروں نے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: