سعدرفیق: عجب کرپشن کی غضب کہانی

پنجاب کی 56 کمپنیوں کے خلاف تحقیقات میں کئی پردہ نشینوں بھی بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔
کرپشن کے حیران کن ریکارڈ اور حقائق سامنے آ رہے ہیں۔


عوام اور ٹیکس دہندگان کا پیسہ بے دردی سے لوٹا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا رخ وزیرریلوے سعدرفیق کی جانب مڑ رہا ہے۔
اس کے تانے بانے آشیانہ اقبال اسکیم پیراگون سٹی سے مل رہے ہیں جس کے ذریع اراضی ہڑپ کی گئی۔


آشیانہ اقبال اسکیم غریب عوام کو چھوٹے کوارٹرز بنا کر دینے کا منصوبہ تھا جس کا معاہدہ اسپارکو گروپ سے ہوا۔
اسپارکو گروپ کی تین کمپنیوں میں سعدرفیق کی فرنٹ کمپنیاں بھی تھیں۔
تحقیقات کے مطابق سعد رفیق نے سیاست کا آغاز کالج لائف سے بس اڈوں سے جگاٹیکس اور بدمعاشی کے ذریعے شروع کیا۔
تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ سعد رفیق ارب پتی کیسے بن گئے۔
قبضے اور ظلم سے ہتھیائی زمینوں کو پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ضم کیا گیا۔


تحقیقات کے مطابق سعدرفیق نے برکی روڈ اور مضافات میں کئی زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔
کراچی میں کالعدم تنظیم کے تعاون سے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
سعد رفیق ’’خوش قسمت‘‘ بھی واقع ہوئے ہیں اور اکثر ان کے انعامی بانڈز نکلتے رہتے ہیں۔
دوست احباب بھی انتہائی دریا دل ہیں جو انہیں کروڑوں روپے قرض دیتے رہتے ہیں۔

یہ کمپنیاں علی سجاد اور ندیم ضیا پیرزادہ نامی افراد کے ذریعے آپریٹ کی گئی تھیں۔

علی سجاد اور ندیم پیرزادہ کون ہیں؟

وزیرریلوے سعد رفیق نے علی سجاد اور ندیم پیرزادہ کو کرپشن کے لئے اپنا فرنٹ مین بنایا۔
انہیں کے نام پر پیراگون سٹی، پیراگون منی ایکسچینج ایجرٹن روڈ، پیراگون ہولڈنگ اور بے شمار دوسری کمپنیاں بنائی گئیں۔

 

تحقیقات کے مطابق ندیم ضیا پیرزادہ واپڈا کا ایس ڈی او تھا جو اب ارب پتی ہوچکا ہے۔
سعد رفیق نے ساری سرمایہ کاری اسی کے نام پر کی ہوئی ہے۔
وزیرریلوے اپنے نام پر کچھ نہیں رکھتے لیکن تحقیقاتی اداروں نے اس کی جائیدادوں اور بے نامی سرمایہ کاری کا سراغ لگا لیا ہے۔
دوسرا فرنٹ مین علی سجا ہے جو کہ بیرون ملک اور خصوصاً چینی کمپنیوں میں سعدرفیق کی جانب سے سرمایہ کاری کرتا ہے۔


نیب ذرائع کے مطابق یہ سب کمپنیاں سعدیان ایسوسی ایٹس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر منسلک ہیں۔
سعدیان ایسوسی ایٹس سعدرفیق کے ڈیفنس کے گھر پر ڈمی کمپنی کی حیثیت سے چلائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: