بھارت کی منوشی چھلر مس ورلڈ2017 منتخب

بھارت کی بیس سالہ حسینہ منوشی چھلر مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے سر سجا نے میں کامیاب ہو گئیں۔ میکسکو کی حسینہ دوسرے اور انگلینڈ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

چودہ مئی1997کودہلی میں پیداہونے والی منوشی چھلرمس ورلڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے سے پہلے روواں سال فیمینا مس انڈیا کا ٹائٹل بھی حاصل کر چکی ہیں ۔
منوشی میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں،انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کو قرار دیتے ہو ئے ان کی شخصیت کو اپنا آئیڈیل قرار دیا۔

چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے سڑسٹھ ویں مس ورلڈ مقابلے میں ایک سو آٹھ سے زائد ممالک کی حسینائیں شریک تھیں، دوسرے نمبر پر میکسیکو کی حسینہ اور مس انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہیں۔
منوشی چھلر بھارت کی چھٹی حسینہ ہیں جس نے یہ ٹائٹل حاصل کیا ،بھارت سے قبل یہ اعزاز وینز ویلا کی حسینائوں کو حاصل تھا جنہوں نے یہ اعزاز چھ مرتبہ حاصل کیا جسے بھارت کی حسینائوں نے آج برابر کر دیا ۔

بھارت کی پہلی مس ورلڈ منتخب ہونے والی حسینہ ریتا فاریہ تھیں جنہوں نے یہ اعزاز1966میں حاصل کیا، بھارت سے دوسری مس ورلڈ ایشوریہ رائے بنیں انہوں نے یہ اعزاز1994میں حاصل کیا۔
ڈائنا ہیڈن تیسری بھارتی حسینہ رہیں جنہوں نے یہ اعزاز1997میں حاصل کیا،1999میں یہ اعزاز یوکتا مکھےلے اڑیں،وہ بھارت کو یہ اعزاز دلوانے والی چوتھی حسینہ قرار پائیں۔
آخری مرتبہ بھارت کی لئے یہ اعزاز2000میں پرایانکا چوپڑا نے حاصل کیا جس کے17سال بعد منوشی چھلر چھٹی بھارتی حسینہ ہیں جس نے مس ورلڈ کا اعزازحاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: