اسلام آباد دھرنے کا 14 واں دن، دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم

راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری ہے ۔ دھرنے والوں کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم اور ان کا موقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، علما کی تجاویزپر غور کررہے ہیں امید ہے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
احسن اقبال نے اسلام آباد دھرنے کا معاملہ حل ہونے کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہوں تو وزیر قانون کا استعفا طلب نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: