فوج میں 20 ہزار سے زائد جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات

امریکی محکمہ دفاع نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 4برسوں کے دوران مختلف فوجی تنصیبات میں 20ہزار سے زائد جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات رپورٹ کیے گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنٹاگون کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف امریکی فوجی تنصیبات میں گزشتہ چار برسوں کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے 20ہزار سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے ۔ یہ اعداد و شمار 2013 سے 2016 تک کے ہیں۔
جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے سب سے زیادہ واقعات ایئرفورس میں میں ہوئے جہاں اس قسم کے 8ہزار 876 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ آرمی میں
8ہزار 294، نیوی میں4ہزار 788، میرین کور میں 3ہزار 400کیسز رپورٹ کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: