محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک ملنے کا امکان

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی، محمد حفیظ کا یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔
محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 14روز کے دوران بولنگ تو جاری رکھی اور پھر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں لف برا کی بائیو مکینک لیب میں مشکوک بولنگ ایکشن کے لیے ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 14روز کے اندر آتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی۔
محمد حفیظ پر امید ہیں کہ رپورٹ مثبت آئے گی کیونکہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا ہوا اور وہ اسی طرح بولنگ کر رہے جس طرح انہوں نے گزشتہ ٹیسٹ کے دوران کلئیرنس حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: