دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی الوقت ایک اندازے کے مطابق کم و بیش7لاکھ14ہزار خواتین مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، یہ تعداد2000کے مقابلے میں53فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران یعنی گزشتہ17سال کے دوران جیل خانوں میں قید مردوں کی تعداد میں20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں وہ خواتین اور مرد بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔

لندن یونیورسٹی برس بیک کے انسٹی ٹیوٹ آف کرمنل پالیسی ریسرچ کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر کے جیل خانوں میں اسیر قیدیوں میں خواتین کی شرح9فیصد کی مساوی ہے۔

یہ رپورٹ ستمبر کے آخر تک دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی الوقت برطانیہ کے جیل خانوں قید خواتین کی مجموعی تعداد4ہزار400ہے جس میں انگلینڈ اور ویلز کے جیل خانوں میں قید3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق شمالی آئر لینڈ کے جیل خانوں میں51، اسکاٹ لینڈ میں360خواتین قید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: