سونے سے قبل کھانا کھانے کے عادی ہوشیار

ماہرین نے سونے سے کچھ دیر قبل کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عادت دل کے دورے اور ذیابیطس کا باعث ہوسکتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے سے قبل کھانے سے انسان کی باڈی کلاک کنفیوژن کا شکار ہوتی ہے اور جس سے خون میں مضر چکنائیوں کی سطح بڑھ جاتی ہے۔
نیشنل آٹونومس یونیورسٹی آف میکسیکو میں ایک تحقیق کے دوران چوہوں کو دن کے مختلف اوقات میں خوراک دے کرخون میں چکنائی کی سطح کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے نتاتج میں یہ بات سامنےآئی کہ جن چوہوں کو آرام کرنے سے قبل خوراک دی گئی ان میں یہ سطح دن کے آغاز میں کھانے والے چوہوں کے مقابلے میں بہت تیزی سےبڑھی۔
ماہرین کے مطابق خون میں چکنائی کی بلند سطح کا دل کی بیماریوں اور ذیابیطس سے گہرا تعلق ہے۔
اس سے قبل ایک اور تحقیق میں کہا گیا تھا کہ رات دیر سے کھانا کھانے والوں میں وزن بڑھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: