ثناء میرکی لمبی چھلانگ

کراچی:آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ رینکنگ میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے سے بدستور ساتویں نمبر پرموجود ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد گزشتہ روز آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ویمنز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلین ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کم ہو کر116 ہو گئے جبکہ پاکستان کو جیت سے ایک پوائنٹ کا اضافہ ملا اور وہ 73 پوائنٹس کے ساتھ بدستورساتویں نمبر پر ہے۔ سابق کپتان اور آل راؤنڈر ثناء میر نے سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئیں۔
آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبہ میں کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ کپتان بسمہ معروف ترقی پا کر اکیسویں،جویریہ ودود بائیسیویں جبکہ ناہیدہ بی بی تینتیسویں پوزیشن پرموجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: