خراب کارکردگی، احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں احمد شہزاد پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مل کر جو ٹیم 14رکنی ٹیم تشکیل دی ہےاس میں وہ شامل نہیں ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ آل رائونڈر عامر یامین اور محمد نواز کو موقع دیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ کا اندازہ ہوسکے، احمد شہزاد حالیہ میچوں میں بیٹنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا، فخر زمان کے ساتھ عمر امین کو کھلانے کا تجربہ کیا گیا، عمر امین 2 سال بعد پاکستان ٹیم میں آئے، انہوں نے 45 رنز بنائے اور پاکستان کو57رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا۔
احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی کے ٹی ٹوئینٹی میچوں میں27 اور 22 رنز بنائے تھے، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں صفر اور8رنز بنائے تھے۔
25سالہ احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنائیں ہیں،ورلڈ الیون کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں49رنز اسکور کئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے13ٹیسٹ81ون ڈے انٹر نیشنل اور53ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ریلیز کردیا ہے اور ان کے پاس اس وقت کوئی فرنچائز نہیں ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ بارہ نومبر کو لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں ان کی خدمات کوئی فرنچائز لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: