’ریس تھری‘ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ ریس ‘ کی تیسری کڑی کی کاسٹ منظر عام پر آگئی ،فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرننڈس مرکزی کردار نبھارہی ہیں ۔
کئی عرصے فلم انڈسٹری سے دور رہنے والے بالی ووڈ اداکار بوبی دیول اب نئی بالی ووڈ فلم ‘ریس تھری کا حصہ بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘پوسٹر بوائزسے فلم انڈسٹری میں دوبارہ اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار بوبی دیول اب سلمان خان اور جیکولین فرننڈس کے ساتھ فلم ‘ریس تھری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
اس سے قبل اس فلم کے لئے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا بھی نام لیا جارہا تھا تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
اس فلم سیریز کے پہلے دوحصوں میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے۔
فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: