کھانے کے ٹفن اور جوتوں سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی جب کہ اسلام آباد میں سیکڑوں اسمارٹ فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے خاندان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافروں سے 70 ہزار سعودی ریال اور 3 لاکھ 57 ہزار اماراتی درہم برآمد کیے گئے ہیں جب کہ کرنسی کھانے کے ٹفن اور جوتوں میں چھپائی گئی تھی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ کارروائی میں مسافر وسیم عباس سمیت خاندان کے 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کسٹم نے اسلام آباد میں بھی بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 700 اسمارٹ فون برآمد کرلے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: