واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی، اس دوران واٹس ایپ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

برطانوی میڈیا کے مطابق سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد سوا ارب سے زیادہ ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہے، مئی اور ستمبر میں بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہوچکی ہے۔

موجودہ بندش دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوئی اور دنیا بھر کے مختلف حصوں میں 45 منٹ تک جاری رہی۔اس رپورٹ کے درج ہونے تک ملائیشیا، انڈونیشیا، جرمنی اور اٹلی میں سروس معطل تھی۔

سروس کی بندش سے پاکستان نسبتاً زیادہ متاثر ہوا تاہم واٹس اپ کی سروس کی بندش محض پہلی بار نہیں ہوئی ہے۔ اکتوبر میں 5بار، ستمبر میں 15 اور اگست میں 11 بار سروس بند یا متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنا بزنس بڑھانے اور حریف سائٹس سے مقابلے کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کررہا ہے اور ممکنہ طور پر بندش کے یہ مسائل ان ہی فیچرز کا سبب ہیں ۔

واٹس ایپ میں پیدا ہونے والے مسائل اور بندش کا 2009 میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا،جب اس کا آغاز ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: