قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا نیویارک میں اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔
قائداعظم کی بیٹی دیناواڈیا 15اگست 1919ء کو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ بھارتی شہر ممبئی اور برطانوی دارالحکومت لندن میں گزارا اور وہیں شادی کے بندھن میں بھی بندھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں، جن کی انتقال کے وقت عمر 98 سال تھی۔
دینا واڈیا کے دو بچے صاحبزادی ڈیانا واڈیا اور صاحبزادے نوسلی واڈیا ہیں۔

وینا واڈیا نے کچھ عرصہ قبل ممبئی میں موجود قائد اعظم کی رہائش گاہ جناح ہا ئوس کی ملکیت کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی، مگر وہ گھر انہیں نہیں مل سکا۔
دینا واڈیا قائداعظم کی زندگی میں ان سے الگ ہو گئی تھیں مگر باپ کی محبت انہیں دوبار پاکستان لائی ،پہلی مرتبہ وہ 1948ء میں قائد اعظم محمد علی جناح کے جنازے میں شریک ہوئیں اور دوسری مرتبہ 2004 میں آئیں ۔
سن 2004ء میں دینا واڈیا جب پاکستان تشریف لائی تھیں تو انہوں نے لا ہو ر میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھا تھا جس کے بعد وہ کرا چی تشریف لائیں۔
کراچی میں انہوں نے اپنے والد کے مزار پر حا ضری بھی دی تھی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کو ئی گفتگو نہیں کی تھی کیونکہ وہ اپنا غم دنیا کو دکھا نے کی قائل نہیں تھیں۔
مزار قائد پر حاضری کے وقت انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی آمد کے موقع پر کوئی فوٹوگرافر موجود نہیں ہونا چاہئے ورنہ وہ واپس چلی جائیں گی۔
مزار میں موجود مہمانوں کی کتا ب میں انہوں نے صرف ایک جملہ درج کیا کہ ’’یہ میرے لیے ایک دکھ بھرا شاندار دن تھا، اُن کے خواب کو پورا کیجئے‘‘۔
وہ قائد اعظم میوزیم کے علاوہ اپنی پھو پھی محترمہ فاطمہ جناح کا گھر دیکھنے کے لیے موہٹہ پیلس اور قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی گئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ قیمتی لمحات گزار کر اپنوں کو یاد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: