بھارت میں سو سالہ خاتون کا ریپ، معمر خاتون انتقال کر گئیں

یہ واقعہ اتوار کو رات گئے بھارتی رياست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پیش آیا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے فون پر بات کرتے ہوئے مقامی پولیس افسر راجیش کمار کا کہنا تھا ’یہ بوڑھی خاتون اپنے گھر کے برآمدے میں سوئی ہوئی تھیں، جب نشے میں دھت ایک شخص نے انہيں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیر کے روز انتقال کر گئیں۔‘
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنسی زیادتی کے جرم کا مرتکب ہونے والے اس شخص کی عمر بیس برس سے زيادہ ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم پر ریپ اور قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے اس جرم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کے حوالے سے خبروں میں ہے۔ سن 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی فضا کو جنم دیا تھا اور اس حوالے سے قوانین بھی سخت تر بنائے گئے تھے۔
تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے ایک تازہ جائزے کے مطابق خواتین پر جنسی حملوں کے لحاظ سے نئی دہلی کو دنیا کے بد ترین اور غیر محفوظ ترین شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
رواں برس کے آغاز ہی میں نئی دہلی پولیس کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جن کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ برس ہر چار گھنٹے میں ایک خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوئی۔ سن 2016 میں ریپ کے 2155 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: