سابق امریکی صدر اوباما کو نوکری مل گئی

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور وہ اب عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔ ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ امریکی ڈالر اجرت ملے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر بارک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔
کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے اور بارک اوباما کو بھی یہی اجرت ملے گی۔
سابق امریکی صدر کی جیوری کی خدمات انجام دینے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آرہے ہیں۔سابق صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بارک اوباما نے 1988 سے 1991 کے درمیان ہارورڈ لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لااسکول میں پڑھاتے رہے جب کہ وہ شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
اوباما سے قبل سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: