سونے اور ہیروں سے سجی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل

سونے اور ہیروں سے بنے زیورات تو سب نے دیکھے ہیں لیکن اب ان سے دنیا کی مہنگی ترین سینڈل بھی تیار کر لی گئی ہے۔

برطانوی ڈیزائنر ڈیبی ونگھم نے سونے اور ایک ہزار ہیروں کو استعمال کرتے ہوئے ایک سینڈل بنائی ہے۔

اس سینڈل کو مشین کے بجائے ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریبا 100 کاریگروں نے کام کیا ہے اور اس میں خاص طور پر 18 کیرٹ گولڈ کا دھاگا استعمال کیا گیا ہے جب کہ سینڈل کا چمڑا 24 کیرٹ گولڈ کے رنگ سے رنگا ہے۔

سینڈل پر چمبیلی کے پھول کا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو کہ چمڑے تیار کیا گیا ہے اور ان کے اوپر ہیرے لگائے ہیں۔

اس سینڈل کی قیمت 11 ملین پاؤنڈ مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ڈیڑھ ارب روپے کے قریب ہے۔

اس قبل بھی ڈیبی ونگھم دنیا کی سب سے مہنگا لباس بنا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: