پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ”ڈیفنس پی کے“ اچانک بلاک

پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈیفنس ۔پی کے کو پاکستان میں بلاک کردیاگیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے افواہیں پھیلاناشروع کردیں۔
اگرآپ ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو پیغام ملتاہے کہ” یہ ویب سائٹ پاکستان میں دیکھنے کی ممانعت ہے“ ۔ویب پورٹل نامعلوم وجوہات کی وجہ سے بلاک کردیاگیا، پی ٹی سی ایل یا وطین سے اس تک رسائی ممک نہیں تاہم کچھ صارفین موبائل نیٹ ورک زونگ اور ٹیلی نار سے رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

ڈیفنس پی کے کی انتظامیہ اپنی پوسٹس ٹوئیٹرپر شیئرکررہی ہے تاہم واضح کیا ہے کہ مکمل تکنیکی تجزیئے تک کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگاناچاہتے ، اور ہم اپنے ممبران و صارفین سے استدعا کرتے ہیں کہ فائبر استعمال کرنے والے اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو کال کریں اور پی ڈی ایف کی عدم دستیابی کے بارے میں استفسار کریں

ویب سائٹ کی بلاکنگ کی وجہ سے ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئیٹر ہینڈل پر ڈیفنس پی کے کو لکھا کہ ”آپ میں سے کسی نے ایسے شخص پر تنقید کی ہوگی جو تمہارے ملک میں طاقتور ہے“۔اس کے جواب میں فورم نے کہاکہ ” آئین کے آرٹیکل 19کے تحت تنقید کا حق حاصل ہے ، کسی کو کرپٹ کہنا یہ بہت جلدی ہوگی لیکن طاقتور لوگ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میںکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر صرف پی ٹی اے ویب سائٹس بلاک کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: