ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق

پاک افغان سر حد پر ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خا لد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔
عمر خالد خراسانی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر 17 اکتوبر کے امریکی ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو اس حملے میں مارا گیا۔
عمر خالد خراسانی کا اصل نام عبدالولی اور تعلق مہمند ایجنسی سے تھا،وہ جماعت الاحرار کا سربراہ تھا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والا دھڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق خالد عمر خراسانی کی جگہ اب عمر عثمان خراسانی کوجماعت الاحرار کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امریکی ڈرون حملےمیں عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم جماعت الاحرار کے 3 دیگر اہم کمانڈر بھی مارے گئے،ان میں سیال مقبل، واحد مقبل اور بہرام مقبل شامل ہیں۔
پاکستان نے جماعت الاحرار کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دے رکھا ہے،رواں سال6جولائی کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بھی جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیا ں عائد کی تھیں۔
جماعت الاحرار نے نومبر 2014ء میں واہگہ بارڈر پر خودکش حملے سمیت9کے قریب دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: