حیدرآباد: معذوروں کے احتجاجی کیمپ میں شادی

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے نوکری کیلئے احتجاج کرنے والے معذوروں میں سے عرفان کو ملازمت تو نہ ملی مگر جیون ساتھی مل گیا،معذوروں کے احتجاجی کیمپ میں شادی کے شادیانے بج اٹھے۔

سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نہ دینے کے خلاف معذورافراد کا گزشتہ ایک ماہ سے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاج جاری ہے، لیکن آج احتجاجی کیمپ میں شادی کے شادیانے بج اٹھے۔

احتجاج پر بیٹھے عرفان اور بینش نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیااور زندگی بھر ایک دوسرے کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا۔

عرفان نے آج احتجاجی کیمپ میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا، دولہا دلہن زندگی کی نئی شروعات پر بہت خوش ہیں۔

عرفان کی دعوت ولیمہ میں ساتھیوں نے بریانی کے مزے اڑائے اور دوست کی شادی کی خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: