عمران خان 26 اکتوبرکو الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضا کارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں اور انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور بعض رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضے کی انجام دہی میں مکمل ناکام رہا ہے اور بعض مقدمات میں تحریک انصاف کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن اس سے قبل عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرچکا ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: