بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی جو 30 ستمبر 2016 کے بعد ایک سال کے دوران ان کی چھٹی سنچری ہے۔

اس عرصے کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 28 میچز کھیلے لیکن وہ محض 5 سنچریاں بناسکے۔

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے جنہوں نے 21 میچز کھیل کر 7 سنچریاں بنائیں اور سب پر سبقت لے گئے۔

بابراعظم کی کامیابیوں میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے جو انہوں نے صرف 16 اننگز میں مکمل کیے۔

بابر سے پہلے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ 19 اننگز میں انجام دیا۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 19 اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ 21 اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: