فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو معاملہ ختم ہو گیا

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی ہےتومل کرکام کرناہوگا،جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں او ہر وقت تیلیاں لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں تو انہیں مایوسی ہو گی ۔
واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا، کہا گیا آپ کچھ کہہ رہےہیں فوجی ترجمان کچھ،تومجھےجھٹکالگا۔ فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو معاملہ ختم ہو گیا ۔ جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم اورسپاہیوں کےجذبات کی قدرکرتاہوں،مگرہمارےبھی جذبات ہیں،کشتی کا ایک سوار اپنا چپوچھوڑکردوسرےکا چپوچلائےتومعاملہ خراب ہوتاہے۔مل کر کام کرنا ہے،قدم سے قدم اور آواز سے آواز ملا کر چلیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نسل یازبان کی تفریق کریں گےتوپاکستان کوتقسیم کردیں گے،جذبات سےکھیلنےکےبجائےیکجہتی کا مظاہرہ کرناچاہیے،سب پاکستانی گلدستےکی طرح ہیں،مختلف رنگ خوبصورتی ہیں،پاکستان کاگلدستہ ایک رنگ کا ہواتوپھیکاہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی،جو بات کی تھی وہ بحیثیت جمہوری کارکن دل دکھنےپرکہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسی طرح جمہوریت کو مضبوط کرنی کو کوشش کررہی ہے،سی پیک کومتنازع بنانےکی بجائےمسئلہ کشمیرحل کرایاجائے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ فوج رد الفساد میں بہت اچھا کام کررہی ہےاور قربانیاں دی رہی ہے، حکومت رد الفساد کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر پیسے دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: