پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 83 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 293 رنز ہدف کے تعقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کے تھریمانے 53 اور دانان جایا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رومان رئیس نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شعیب ملک 81 اور فخر زمان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ میں بہترین بیٹنگ کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بابر اعظم کو میچ کے بہترین بلے باز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ابو ظہبی میں 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: