آرمی چیف سے متعلق بیان پراحسن اقبال کا یوٹرن

وزیرداخلہ احسن اقبال نے پاک فوج کی جانب سے ملکی معیشت پر بات کرنے سے متعلق یوٹرن لے لیا۔ پہلے بولے کہ پاک فوج ملکی معیشت پر بات نہ کرے۔ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں اور بعد میں اپنی ہی بات کی تردید کردی۔

پاک فوج کی جانب سے معیشت پر تبصرہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پسند نہیں آیا۔  گفتگو میں احسن اقبال نے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنے ڈومین میں تبصرہ کرنا چاہیئے ، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینا چاہیئں جن کی قیمت ملک کو ادا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاس ملکی معیشت پربات کرنے کا اختیار نہیں۔

دو روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ امن امان تو ہوگیا پر معیشت کب ٹھیک ہوگی؟ سپہ سالار نے قرضوں کے بوجھ اور جاری خسارے پر بھی بات کی تھی۔

تیر کمان سے نکل گیا تو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے فوراً ہی یو ٹرن لے لیا۔ بولے کہ میں نے آرمی چیف کے بیان پر تبصرہ نہیں کیا تھا جبکہ میجرجنرل آصف غفور نے جمعرات کے انٹرویو میں آرمی چیف بیان کو ہی دہرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: