ڈرامہ سیریزعینک والا جن کی اداکارہ نصرت آراانتقال کرگئیں

بچوں کے مشہور ڈرامے’ ‘عینک والا جن‘ کا مقبول کردار’ ‘بل بتوڑی‘ ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آراء بیگم دار فانی سے کوچ کر گئیں۔

نصرت آراکوایک سال قبل فالج ہوگیاتھا، ان کو حالت بگڑنےپرجناح اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

نصرت آراء کےخاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازجنازہ بعد نمازمغرب لاہور اقبال ٹاؤن میں اداکی جائےگی میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیاجائےگا۔

نصرت آراء بیگم 23 سال سےاپنے کردار کی بدولت لاکھوں ذہنوں میں زندہ تو تھیں مگران کی اپنی زندگی خود پر بہت دشوار ہوگئی تھی۔

نصرت آراء غربت کی دہلیز پر کھڑی تھیں،بیماری کے علاوہ ان کے سب اپنے اور پرائے غیر ہوگئے تھے۔

ایک سال قبل ان پر فالج کا اٹیک ہوا جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی اوروہ ان کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار نے لگیں۔

وہ کرائے کے چند فٹ کے کمرہ نما مکان میں مقیم تھیں۔ان کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے پہلے 6 لاکھ اور پھر بڑھا کر 10 لاکھ کر دیئے تھے۔

نصرت آراء اپنے اچھے دنوں کو یاد کر کے کہا کرتی تھیں کہ بل بتوڑی کے نام سے شہرت ملی، شاندار پرفارمنس پر اہم شخصیات نے اپنے ہاں مدعو بھی کیا، پر آج سب بھول گئے۔

وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ فنکار قومی ورثہ تصور کیے جاتے ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ فنکار کمیونٹی کو بھی فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: