عام آدمی کو بھی معیشت پر بات کرنے کا حق ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی فوج کو معیشت پر بات کرنے سے روکنے کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، عام آدمی کو بھی معیشت پربات کرنے کا حق ہے۔

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد عدالت میں پیش آنے والا واقعہ معمولی نہیں، جسے سیاست سمجھ آتی ہے اس پر ان سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، اگر یہ تسلسل جاری رہا تو اللہ وطن کو محفوظ رکھے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اگر ملکی معیشت بہتر ہوگی تو لائن آف کنٹرول محفوظ ہوگی اور ہمارے پاس اندر سے طاقت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہےکہٹکراؤ سے بچاؤ کریں اور (ن) لیگ سمیت دوسرے سیاستدانوں اور اداروں کو بھی کہیں جو اس ٹکراؤ میں خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں یہ ٹکراؤ ہو۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ختم نبوت کا مسئلہ ذوالفقار بھٹو نے 73ء کے آئین میں ڈال کر ختم کردیا، یہ مسئلہ اب حلف نامے میں سامنے آیا جسے پارلیمنٹ نے پکڑ کر حل کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اس مسئلے کو خوامخواہ اٹھایا، اس وقت ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہیے، جو مسئلہ طے ہوگیا اسے نہیں چھیڑنا چاہیے، علما اور سیاستدانوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ تول کر بات کریں اگر بات کرنا نہیں آتی تو مت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: