قندیل بلوچ قتل ،حتمی چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر برطرف

قندیل بلوچ قتل کیس ، 15 ماہ گزر گئے ، تفتیشی افسر کو عدالت میں کیس کا حتمی چالان جمع نہ کرانے پر برطرف کر دیا گیا ۔
ملتان میں تھانہ مظفر آباد کے سب انسپکٹر اور قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر نور اکبر کو سی پی او چودھری محمد سلیم نے عدالت میں کیس کا حتمی چالان جمع نہ کرانے پر برطرف کر دیا ہے ۔
عدالت نے کئی بار سب انسپکٹر نور اکبر کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ قندیل قتل کیس کا چالان جمع کرائیں تاکہ عدالت اس کیس میں مزید کارروائی کر سکے لیکن سب انسپکٹر نور اکبر نے بار بار عدالت سے وقت مانگا ۔
عدالت نے نور اکبر کی تنخواہ قرقی کے احکامات بھی جاری کئے تھے ۔ اس کیس کے 4 تفتیشی افسر بھی تبدیل ہو چکے ہیں ۔
قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔ قندیل کے قتل میں ملوث اس کا بھائی وسیم اور کزن حق نواز جیل میں قید ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: