’ جیتو پاکستان‘ میں کروڑوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی

اے آروائی ڈیجیٹل پر چلنے والا گیم شو جیتو پاکستان ریٹنگ کے اعتبار سے پاکستان کا ٹاپ پروگرام ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اس ٹاپ کے پروگرام میں کرپشن بھی دبا کر کی جا رہی ہے ، یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے اور کسی سے رعایت نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام جیتو پاکستان میں لاکھوں روپے کے انعامات بانٹے جاتے ہیں جبکہ اس پروگرام میں فیملیز کو شرکت کیلئے بلایا جاتا ہے۔ سینئر صحافی علی عمران جونیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیتو پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور یہ معاملہ اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کے علم میں بھی آچکا ہے جس کے بعد انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، صحافتی حلقے امکان ظاہر کررہے ہیں کہ جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔

علی عمران جونیئر نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جیتو پاکستان میں کرپشن بھی بڑے دلچسپ طریقے سے کی جاتی تھی۔ ٹیم کے ارکان پوری پوری فیملیز کو پروگرام میں شرکت کیلئے بلاتے تھے اور پھر انہیں خوب انعامات سے نوازا جاتا جس کے بعد یہ انعامات آپس میں تقسیم کرلیے جاتے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: