پاکستان میں دہشتگردی بھارت ملوث نکلا، ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کر لیا

پاکستان میں دہشت گردی اور خون کی ندیاں بہانے والوں کا سرپرست بھارت ہے، ہندوستان ٹائمز نے بھی اعتراف کرلیا۔
ہندوستان ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تعلقات اپریل میں دنیا کے سامنے آئے۔
امریکی وزیردفاع جنرل جیمز میٹس نے بھارت سے پاکستانی طالبان کی مدد کم کرنے کی درخواست کی ہے لیکن بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔۔
امریکی وزیردفاع کل بھارت کا دورہ کر رہے ہیں،، اس دورے میں مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے وہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی کرنے کے خواہشمند ہیں۔۔
ہندوستان ٹائمز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کو بھارت کا مؤثر ہتھیار قرار دیا ہے۔۔۔
اخبار کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچنے سے نئی دہلی پاکستان میں اہم کارڈ سے محروم ہو جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی کالعدم تحریک طالبان پاکستان بھارت کو افغانستان کے کئی علاقوں تک رسائی بھی فراہم کر رہی ہے۔۔۔۔
ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی افغانستان میں بھارتی موجودگی کی خواہش،، عبدالرشید دوستم کے ساتھ اتحاد اور طالبان کی حمایت کے ساتھ افغانستان میں امن کی کوئی بھی کوشش بھارت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔
ہندوستان ٹائمز نے کہا ہے کہ جیمز میٹس کو خالی ہاتھ واپس بھجوانا بھارت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوگا،،، کیونکہ امریکا کو چین کے خلاف نئی دلی کی ضرورت ہے، بھارت کو ایف سولہ کی بھی ضرورت نہیں، بلکہ اس کے لئے سب سے اہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: