شمالی کوریا نے امریکا کیخلاف بڑا اعلان کردیا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اَن نے بڑا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں بوکھلاہٹ زدہ امریکا کو آگ سے جواب دیں گے۔

امریکا اورشمالی کوریا کے درمیان الفاظ کی جنگ حد سے گزرگئی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے سرکاری ٹیوی پرجاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ ٹرمپ کے بیانات سے یقین ہوگیا کہ پیانگ یانگ کا ایٹمی پروگرام بالکل صحیح ہے۔

کم جونگ ان کے مطابق ٹرمپ کو اقوام متحدہ خطاب کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ احمق امریکا کوآگ سے جواب دیا جائے گا۔

اس صورتحال پرروس نے جھنجلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں ٹرمپ اورکم کنڈرگارٹن بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں۔ دونوں جانب سے ناقابل قبول بیانات آرہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ معاملات سیاسی وسفارتی سطح پرحل ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ امریکا اپنے دفاع کیلئے شمالی کوریا کو تباہ کرسکتا ہے۔ سماء

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: