سپین میں رنگوں کا فیسٹیول

اسپین کے مشہور شہر بارسلونامیں سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔

ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شہر کی فضاء جگمگا اْٹھی۔

اس سالانہ فیسٹیول کے دوران شہر کے سٹی ہال سمیت مختلف عمارتوں پر شاندار لائٹ شو اور تھری ڈی پروجیکشن کا مظاہرہ کیاجارہا ہے جبکہ اس دوران گرافکس اور میوزک کے استعمال نے عمارتوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں۔

4روزہ اس میلے میں اسپین بھر سے درجنوں فنکار یہاں پہنچے ہیں اور مختلف اسٹریٹ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو محظوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رنگوں اور روشنیوں سے سجا یہ میلا 25ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: