پاکستانی فنکار ماہرہ خان کے حق میں بول پڑے

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی دوستی اور ان دونوں کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تصاویر پر ہونے والی تنقید پر پاکستانی فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

View image on Twitter

معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نےکہا ہے کہ ہم سب کو کیا ہوگیا ہے؟کیا ہم سب میں احساس ختم ہوگیا ہے، ہر عورت کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اگر اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچ رہا جیسے ہم مرد گزارتے ہیں توہمیں کسی کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں ، ہم لوگ کیوں فوراً کسی کو بھی جج کرنا اور اس پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں ، وہ ماہرہ خان کی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے یہ اس کا حق ہے۔

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ماہرہ خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے آپ سگریٹ نہیں پی سکتے، باہر نہیں جاسکتے، اپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتے کیونکہ آپ مشہور ہیں، واہ یار۔۔ حد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: