سانحہ ماڈل ٹاؤن:رپورٹ منظرعام پرلانےکےفیصلہ کیخلاف اپیل دائر

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں زیر سماعت ہے ، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانےکا حکم دیا تھا۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت انکوائری رپورٹ دی جائے اور جسٹس باقر نجفی کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: