جی میل میں نیا ‘ہائپر لنک’ فیچر

کروڑوں صارفین جی میل استعمال کرتے ہیں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں اور اس بار جی میل لارہا ہے ہائپر لنک فیچر۔

صارفین کو اکثر جی میل میں نمبر، ایڈریس اور ای میل ایڈریس کو کاپی پیسٹ کرنے کی مشکل سے دوچار ہونا پڑتا تھا جس میں کافی دیر لگ جاتی ہے لیکن جی میل نے ہائپر لنک فیچر کے ذریعے صارفین کی اس مشکل کو حل کر دیا ہے۔

جی میل کا نیا فیچر اینڈرائڈ ،آئی او ایس سسٹم سمیت ویب میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

ہائپر لنک فیچر سے صارفین آسانی سے براہ راست میل سے نمبر ڈائل کر کے بات چیت کرسکتے ہیں جبکہ کوئی بھی ایڈریس کے ہائپر لنک کو کلک کرنے سے گوگل میپ پر جاسکیں گے تاکہ لوکیشن کا فوری طور پر پتہ چل سکے۔

جی میل ہائپر لنک فیچر/گوگل بلاگ پوسٹ اسکرین شارٹ

اس فیچر میں ای میل ایڈریس کو بھی فوری طور پر تلاش کرنے خصوصیت شامل ہے۔

میل میں موجود ای میل ایڈریس بھی ہائپر لنک میں دکھائی دے گا جس پر کلک کر کے صارفین براہ راست اس صارف کو میل کرسکتے ہیں یا اس کی بھیجی گئی میلز کو چیک کر سکتے ہیں۔

گوگل کمپنی کی جانب سے ہائپر لنک فیچر جی میل اکاونٹز میں آٹومیٹک اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

ابتدائی طور پر اس فیچر کو کچھ صارفین استعمال کر رہے ہیں تاہم 4 سے 5 روز میں دنیا بھر کے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: