ایشیاء کپ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان، کپتان بھی تبدیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم میں مجموعی طور پر پانچ تبدیلیاں کی ہیں اور عبدالحسیم خان کی جگہ محمد عرفان کو کپتان مقرر کیا ہے۔

اولمپیئن حسن سردار کی سربراہی میں تین رکنی نئی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا۔

لندن میں ورلڈ لیگ میں بری کارکردگی کے بعد فیڈریشن نے پہلے منیجر حنیف خان کو عہدے سے فارغ کیاتھا، اس کے بعد ان کے بھتیجے حسیم خان کو نہ صرف بطور کپتان ہٹایا بلکہ اب ٹیم سے بھی باہر کردیا۔

ایشاء کپ کے لیے اعلان کی گئی 18 رکنی ٹیم میں مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان کپتان، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد بٹ، ابوبکر، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بٹہ، رضوان سینئر، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز امجد شامل ہیں۔

کون سے کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوئے؟

خراب کارکردگی پر عرفان جونیئر، حسیم خان، دلبر حسین اور علیم بلال کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ عرفان سینئر، محمد عتیق، راشد محمود، رضوان سینئر، اور وقاص اکبر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

راشد محمود اور رضوان سینئر بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی وجہ سے ٹرائلز میں شریک نہیں ہوئے جب کہ نئے کپتان محمد عرفان بھی کیمپ سے غیر حاضر رہے اور صرف ٹرائلز میں شرکت کی تاہم یہ کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسی تھی کہ جو کھلاڑی کیمپ اور ٹرائلز میں شرکت نہیں کرے گا اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا لیکن اب فیڈریشن ورلڈ لیگ میں بری کارکردگی کے بعد بیرون ملک لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں بلانے پر مجبور ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: