بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دوسرے ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے اور کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی کرائی جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق بیان کے بعد سے پاکستان مخالف مہمات میں تیزی آگئی ہے جب کہ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم میں ملوث بلوچستان ہاؤس تنظیم کو بھارت نے فنڈنگ کی۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت خود اپنے ملک میں حملہ کراتا ہے اور مسلمان شہریوں پر الزام تراشی کرتا ہے۔

جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے دورہ بھارت اور مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپان بھارت اعلامیے میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے بارے میں غیرضروری ریمارکس دیے، جاپان کو بھارت کی جانب سے دہشت گردی بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنے سے آگاہ ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے برکس اعلامیے پر دفتر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرے سے گریز کیا۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ وزیراعظم کی نیویارک میں متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں مثبت رہیں تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اکتوبر کے شروع میں روس کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ پاک روس باہمی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا مظہر ہے۔

دفتر خارجہ نے آرمی چیف کے دورہ روس کو  پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل بھی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: